وومین ایمپاورمنٹ سیل ڈگری کالج سرنکوٹ کی جانب سے عالمی یوم بنات کے موقع پر پروگرام کا اہتمام

0
0

پرنسپل ڈاکٹرجسبیر سنگھ نے تقریب کی صدارت کی،ڈاکٹر مسرت جبین نے تمام مہمانوں کاباقاعدہ طور پر استقبال کیا
آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍وومن ایمپاورمنٹ سل گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ نے آج "عالمی یومِبنات ” منایا۔ اس حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا اور اپنے مقالات پیش کئے۔ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وومن ایمپاور سیل کی کنوینئر ڈاکٹر مسرت جبین نے تمام مہمانوں کاباقاعدہ طور پر استقبال کیا۔ پر وگرام کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ ڈاکٹر جسبیر سنگھ نے کی۔ انھوں اپنے خطاب میں بچیوں کے مساوی حقوق ان کی سماجی حیثیت اور اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ اساتذہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے اس مناسبت سے علمی و فکری گوشوں کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض وومن امپاورمنٹ سیل کی کنوینیر اور صدر شعبہ عربی ڈاکٹر مسرت جبین نے انجام دیے۔ اس موقع پر پروفیسر سرشاد ، پروفیسر خلیق ، پروفیسر وسیم ، پروفیسر عافیہ زمان ، پروفیسر ریاض ، فیزیکل ڈائرکٹر زاہد شریف، ڈاکٹر غلام مصطفی بھی موجودرہے۔ آخر میں ڈاکٹر غلام مصطفی ضیا نے تمام حاضرین و معاونین کا شکریہ ادا کیا اور ایک کامیاب پروگرام کے لیے وومن ایمپاورمنٹ سل ڈگری کالج سرنکوٹ اور شعبہ عربی کی صدر ڈاکٹر مسرت جبین کو مبارکبادی پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا