راجا شکیل
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کی تحصیل انتظامیہ کاہرہ کی جانب سے تحصیلدار کاہرہ اشفاق حسین کی قیادت میں آفیسران کی ایک ٹیم نے کاہرہ بازار کا دورہ کر کے فروخت کی جارہی ہے۔ضروری اشیاء کا معائینہ کیا۔ اس دوران دکانداروں سے بازار کو صاف رکھنے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ ٹریفک جام کی دیکھ بھال کریں، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں اور مسافر آئے دن پریشان رہتے ہیں۔ اگر کسی نے حکم کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تحصیلدار کاہرہ کے ہمراہ بی ڈی او کہارہ جاوید احمد، نائب تحصیلدار کاہرہ طارق حسین, گردور محمد اشرف، ودیگر ملازمین اور پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔