معزز شہریوں کے حقوق کی جانکاری کے لیے ٹاؤن ہال میں عوامی پروگرام کا اہتمام

0
0

چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی واہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مدن لال بھگت مہمان خصوصی
شیراز چوہدری

راجوری ؍؍ میونسپل کونسل راجوری کی جانب سے معزز شہریوں کو ان کے حقوق کی جانکاری کے حوالے سے ایک عوامی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی واہ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجوری مدن لال بھگت بطور مہمان خصوصی موجود رہے ۔اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی واہ سب جج ڈسٹرکٹ کورٹ راجوری سریندر کمار تاپا بھی موجود رہے ۔ان کے علاوہ صدر میونسپل کونسل راجوری محمد عارف نائب صدر بھرت بشن وید، کونسلر مشتاق احمد منہاس، کونسلر پشویندر گپتا ،ممتاز شہری چودھری محمد اعظم ، ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے وکلا ممبران ایڈوکیٹ شوکت چودھری ،ایڈوکیٹ ممتاز چودھری ،ایڈوکیٹ ڈیلفی سوڈان ،ایڈوکیٹ ٹونی چیئرمین قومی ترقیاتی تنظیم محمد ذوالفقار ملک ،قومی ترقیاتی تنظیم کے رضاکار اور سینکڑوں معزز شہری شریک ہوئے اور قانونی حقوق کے بارے میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی طرف سے جانکاری حاصل کی کہ کس طرح کے فرائض سے ان تمام حقوق کو لینے کے لیے قانونی مدد کیسے ملتی ہے جو آئین ہند کے ذریعہ دی گئی ہے ۔اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے قانونی حقوق کی کئی اقسام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کو معزز شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو قانونی طریقہ اختیار کیا جائے ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے کہا کہ پورے سماج کو مل کر معزز شہریوں کے حقوق کی پامالی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا اس کے لئے ہم سب کو عہد لینا چاہیے ۔اپنے پیغام میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی نے صدر میونسپل کونسل راجوری کی عوام دوست کوششوں اور کام کو سراہا کہ کس طرح سے میونسپل کونسل راجوری اسٹریٹ وینڈرز صفائی کے شعبے میں عوامی بیداری کے ساتھ ساتھ لوگوں کے حقوق کے بارے میں بھی کام کر رہی ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر میونسپل کونسل راجوری کے صدر محمد عارف نے آج کے پروگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی مدن لال بھگت کو مبارکباد دی اور ان کی تعریف کی اور مختلف قانونی حقوق کے حوالے سے عام عوام کی آگاہی کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا ۔تقریب میں موجود معزز شہری رگھیر صراف ،محمد اسماعیل ،محمد اقبال تنہا محمد منظور ،گوراو اوہجا ،سنی سپل، محمد امتیاز اور دیگر موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا