فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد غصے کی لہر،مرکزی سرکار سے پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا کیا مطالبہ
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍پونچھ ضلع کے شہر خاص میں بس اسٹینڈ کے قریب سکھ نوجوانوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کا پتلا بھی نظر آتش کیا۔سکھ نوجوانوں نے پاکستان ہائے ہائے اور پاکستان مردہ باد کے نعرے بلند کیے اور گزشتہ روز پونچھ کی سرنکوٹ تحصیل کی دیہرہ گلی میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی جوانوں کی شہادت پر پاکستان کے خلاف سخت احتجاج درج کروایا اور مرکزی سرکار سے پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ اے سی کے بند کمروں میں بیٹھ کر اب باتیں نہ کرے اور اب پاکستان پر ایک بڑی کاروائی عمل میں لائے تاکہ اس کا نام ہی دنیا کے نقشے سے غائب ہو جائے۔اس کے علاوہ احتجاج کررہے نوجوانوں نے کشمیر میں بے قصور شہریوں اور ملازمین کی ہلاکتوں کو لیکر مرکزی سرکار سے کشمیر میں اقلیتی طبقوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور قصور واروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی بات کہی ہے۔