پارلیمانی کمیٹی اور انضباطی کمیٹی ممبران کا بھی تقرر
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں مختلف سطح پر عہدیداران کی تقرریوں اور تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت منگل کے روز پارٹی قیادت کی طرف سے متعدد عہدیداران کی تقرریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ انضباطی کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کا بھی تقررکیاگیاہے ۔ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر اپنی پارٹی انضباطی کمیٹی میں عثمان مجید، محمد اشرف میر اور منجیت سنگھ کو بطور ممبر شامل کیاگیاہے۔پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے پارلیمانی بورڈ ممبران کا بھی تقرر عمل میں لایا ہے جن میں محمد دلاور میر، جاوید مصطفی میر، رفیع احمد میر، وجے بقایہ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد اشرف میر اور منجیت سنگھ کو ایکس آفیشو ممبران کے طور شامل کیاگیاہے۔ فاروق احمد بھٹ کو صوبائی جوائنٹ سیکریٹری کشمیر، اعجاز راتھر کو صوبائی نائب صدر ضلع سرینگر اور محمد اشرف ڈار کو انچارج امیرا کدل حلقہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اِن عہدیداران کے ناموں و ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین نے دیگر قیادت کے ساتھ صلاح ومشورہ سے پیش کیاتھا جن کا اعلان پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی منظوری ملنے کے بعد صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے کیا۔ صوبائی خواتین ونگ صدر کشمیر دلشاد شاہین کی سفارش پر جمیلہ خان کو جوائنٹ سیکریٹری ضلع سرینگر اور سروج خان کو آرگنائزر ضلع صدر کے طورتقرری عمل میں لائی گئی ہے۔