نروانا اکیڈمی اورڈانسنگ ورلڈکے اشتراک سے” نوراتری کڈز ڈانس فیسٹیول "2021کا اہتمام

0
0

مختلف عمر کے بچوں نے ڈانڈیا ڈانس پرفارمنس پیش کی، چیئرپرسن نروانا انٹرٹینرزشویتا شرما مہمان خصوصی
لازوال ڈیسک
جموں //نروانا اکیڈمی نے ڈانسنگ ورلڈ کے اشتراک سے آج یہاں بچوں کے ڈانس پروگرام "نوراتری کڈز ڈانس فیسٹیول 2021” کا اہتمام کیا۔وہیں اس موقع محترمہ شویتا شرما ، چیئرپرسن نروانا انٹرٹینرز مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر ہیتیش بڈیال بانی ممبر نروانا اکیڈمی ، محترمہ سنتوش شرما صدر نروانا اکیڈمی ، مسٹر گولڈی کلوترا ڈانس کوریوگرافر تھے۔وہیںایونٹ کا آغاز ڈوگری گانے "تیری بنسی دی تان” پر ڈوگری ڈانس پرفارمنس سے ہوا جسے مہمانوں نے بہت سراہا اور اس کے بعد مختلف عمر کے بچوں نے ڈانڈیا ڈانس پرفارمنس پیش کی۔دریں اثناء ماتا رانی بھجن گانے پر پاوکی بڈیال کا ایک سولو ایکٹ سامعین کو جادو کر گیا۔ جبکہ اس موقع پر جموں و کشمیر کے معروف ڈانس کوریوگرافر گولڈی کلوترا کی رہنمائی میں 12 شرکاء نے پرفارم کیا۔مہمان خصوصی محترمہ شویتا شرما نے اداکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور منتظمین کو جموں میں ایسی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی جس نے نہ صرف ایک پلیٹ فارم بنایا بلکہ اس وبائی وقت میں بچوں کو ایک موقع بھی فراہم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا