گورنمنٹ ڈگری کالج مہانپور نے نیو انڈیا مہم کے نفاذ میں حصہ لیا

0
0

مہم کا مقصد نوجوانوں کو ایڈز اور ٹی بی کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے
لازوال ڈیسک

جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج مہان پور نے آج یہاں آزادی کا امرت مہااتسو کے تحت نیو انڈیا مرحلہ دوہم مہم کے نفاذکے آغاز میں حصہ لیا۔ جبکہ یہ آگاہی مہم وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت ہند اور نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن کے ذریعے شروع کی گئی ہے۔واضح رہے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار وزیر مملکت ، صحت اور خاندانی بہبود گورنمنٹ آف انڈیا نے باقاعدہ طور پر اس مہم کا آغاز کیا۔وہیں اس سلسلہ میں مہان پور کالج کے ریڈ ربن کلب ، این ایس ایس یونٹ اور ای بی ایس بی کلب نے پرنسپل ڈاکٹر راکیش کے کول کی رہنمائی میں ایونٹ کا کو آرڈینیٹ کیا۔وہیں اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو ایڈز اور ٹی بی کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔دریں اثناء ورچوئل لانچنگ تقریب میں ڈاکٹر بلبندر سنگھ ، ڈاکٹر منیشا دیوی ، پروفیسر اروند کمار ، ڈاکٹر سپنا دیوی ، ڈاکٹر نیتیکا ورما اور جی ڈی سی مہان پور کے طلباء نے شرکت کی۔واضح رہے اس مہم کے تحت جی ڈی سی مہان پور جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے تعاون سے 12 سے 20 اکتوبر 2021 تک ایچ آئی وی ، ٹی بی ، خون کے عطیہ اور کوویڈ 19 پر مختلف سرگرمیاں کرنے جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا