مشیر فاروق خان نے بابا ریشی ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی

0
0

جموں و کشمیر کیلئے امن اور خوشحالی کی دعا کی ، عقیدت مندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لیا
ٹنگمرگ ؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج ٹنگمرگ میں حضرت بابا پیام دین ریشی ؒ زیارت میں سجدہ کیا جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کیلئے دیرپا امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی ۔ اپنے دورے کے دوران مشیر خان نے مزار کی منیجمنٹ سے ملاقات کی اور مزار پر دیگر سہولیات کے علاوہ زائرین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کی ۔ مشیر کے ساتھ سی ای او وقف بورڈ مفتی فرید، مشیر کے او ایس ڈی محمد اشرف حقاق ، ایس ڈی ایم ٹنگمرگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے ۔ مشیر نے پورے علاقے کا چکر لگایا جہاں انہوں نے مزار پر عقیدت مندوں کو لنگر کی سہولیات ، بورڈنگ /رہائش کی سہولیات ، صفائی ستھرائی اور دیگر متعلقہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ مشیر نے سی ای او وقف بورڈ کو ہدایت دی کہ مزار کے پورے علاقے کی زمین کی تزئین جلد سے جلد کی جائے اور نئی سہولیات بھی تعمیر کی جائیں جو تمام ضروریات کے ساتھ ماحول دوست ہونی چاہئیں جن میں عقیدت مندوں کے قیام کیلئے رہائش ، صفائی کمپلیکس اور لنگر کی سہولیات شامل ہیں ۔ انہوں نے وقف حکام پر زور دیا کہ وہ نئی تعمیرات کے منصوبے کو ترتیب دیتے ہوئے اہل کنسلٹنسی کی خدمات کو بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے وسائل کے بہترین استعمال پر بھی زور دیا ۔ مشیر فاروق خان نے مزار کے احاطے میں پولی تھین کے استعمال پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ مشیر نے سینکڑوں عقیدت مندوں اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ مشیر نے سبھی کو غور سے سُنا اور ان کے جائیز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا