محبوبہ مفتی کی راجناتھ سنگھ سے فون پر بات چیت

0
0

حریت لیڈر شاہدالاسلام کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا
یواین آئی

سرینگر؍؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکز سے محبوس حریت لیڈر شاہد الاسلام کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہد الاسلام کو سال 2017 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گرفتار کیا۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ‘میں نے مرکزی وزیر داخلہ سے بات کی ہے اور گذارش کی ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر محبوس حریت لیڈر شاہد الاسلام کو فوری رہا کریں کیونکہ شاہد کی شریک حیات کی دماغ کی نس پھٹ گئی ہے’۔ دریں اثنا شاہد کے کونسل وکیل رجت کمار نے بھی انسانی بنیادوں پر دہلی میں این آئی اے کی عدالت میں عارضی ضمانت پر شاہد کی رہائی کے لئے عرضی دائر کی ہے۔ شاہد الاسلام کی بیوی فی الوقت جے وی سی ہسپتال سری نگر میں زیر علاج ہے۔ قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے گذشتہ دو برس کے دوران وادی میں قریب ایک درجن علیحدگی پسند رہنمائوں اور معروف تاجروں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان جن پر ٹیررفنڈنگ کے الزامات لگائے گئے ہیں، کو دلی کی تہاڑ جیل میں مقید رکھا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا