سری نگر،// سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات فوجی جوان الرٹ ہیں اور وہ دراندازوں کو سرحد کے اس پار داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے منگل کو یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘پار بیٹھے دشمن عناصر سرحد کے اس پار جنگجو بھیجنے کے اس آخری موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں اوڑی اور رام پور سیکٹروں میں ایسی دو کوششیں ہوئیں۔
ان کوششوں کو نہ صرف ناکام بنایا گیا بلکہ دراندازوں کو بھی مارا گرایا گیا’۔