دہلی حکومت نے فضائیہ کے شہیدکنبہ کوایک کروڑ کی اعزازی رقم دی
یواین آئی
نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جموں۔کشمیر میں پونچھ ضلع میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں دہشت گردی کے خالف ٹھوس پہل کی ضرورت ہے۔مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں شیہد ہوئے ملک کے بہادر جوانوں کی امر شہادت کو سلام۔ وادی کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف ٹھوس پہل کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ پونچھ ضلع کے سورنکوٹ علاقہ میں پیر کو دہشت گردوں اور سلامتی دستوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک جونیئر کمیشن افسر اور چار جوان شہید ہوگئے۔وہیں کیجریوال حکومت نے ہندوستانی فضائیہ کے شہید سنِت موہنتی کے خاندان کو ایک کروڑ روپے کی اعزازی رقم دی ہے۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم شہداء کی جانوں کی قیمت تو نہیں لگا سکتے، لیکن جو بھی ممکن ہوگا، وہ سب شہیدوں کے خاندانوں کے لیے کریں گے۔ اس سے قبل جمعہ کو دہلی حکومت کی جانب سے دہلی پولیس کے شہید اے سی پی سنکیت کوشک، دہلی پولیس کے شہید کانسٹیبل وکاس کمار، شہید سول ڈیفنس ورکر پرویش کمار، ایئر فورس کے شہید اسکواڈرن لیڈر میت کمار اور ایئر فورس کے شہید راجیش کمار کے اہل خانہ کومالی امداد دی گئی۔ایئر فورس میں خدمات انجام دینے والے سنیت موہنتی 3 جون 2019 کو ایک طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ دوارکا سیکٹر 7 کے رہائشی سنیت موہنتی کو 3 جون 2019 کو اروناچل پردیش کے میہکوکاایئر فیلڈ کے لیے ایئر مینٹیننس مشن شروع کرنے کے لیے ایاے این-32 کے اے 2752 طیارہ اڑانے کامجاز کیا گیا تھا۔ طیارے نے جب جورہاٹ ایئربیس سے 12.25 بجے ٹیک آف کیاتھا، تقریباآدھے گھنٹے کی پرواز کے بعد طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ اس کے بعد ہوائی جہاز کا ملبہ 12 جون 2019 کوپری ہلس، سیانگ، اروناچل پردیش کے راستے میں چوکا میں ملاتھا۔ اس حادثے میں طیارے کے تمام اراکین ہلاک ہو گئے تھے جن میں سنیت موہنتی بھی شامل تھے۔پالم وہار کی ایم ایل اے بھاونا گوڑ نے شہید کے والدین کو اعزازی رقم کا چیک دیا۔