یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے یہاں گاندھی نگر علاقے قائم فوجی تنصیبات کے نزدیک جاسوسی کرنے کے پاداش میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاندھی نگر علاقے میں گذشتہ شام پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا: ’گرفتار شدہ شخص کے بارے میں شک ہے کہ وہ جنگجوؤں کا قریبی ساتھی ہے اور وہ اہم فوجی تنصیبات کی ویڈیو گرافی کر رہا تھا‘۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی وساطت سے سر حد پار اپنے ہینڈلرس کے رابطے میں بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ کا تعلق رام پور اتر پردیش سے ہے تاہم اس کیس کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔