پونچھ میں جھڑپ: جی سی او سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق، آپریشن جاری

0
0

فوج وفورسزکی اضافی کمک طلب، راجوری کے بھنگائی گاؤں میں تازہ فائرنگ،آپریشن جاری
اننت ناگ اور بانڈی پورہ میں بھی جھڑپیں،جنگجوہلاک
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍جموںو کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک آپریشن کے دوران فوج کے ایک جی سی او سمیت5فوجی اہلکار جان بحق ہوئے ہیں جبکہ کشمیر وادی کے اننت ناگ اور بانڈی پورہ میں دو مقامات پر 2جنگجو مارے گئے ہیں ۔اس دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ادھر پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پانچ ہلاکتوں کے بعد فوج نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجوئوں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔ایک دفاعی ترجمان نے بتایا علاقے میں پانچ جنگجوئوںکا چھپے بیٹھنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے ایک تصادم میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق ہو گئے موصولہ اطلاعات کے مطابق سرنکوٹ کے چھامرر جنگلات میں گولہ باری کے تبادلے کے بعد اب ضلع راجوری کے بھانگائی نامی گائوں میں طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے دوران ایک جونیئرکمیشنڈ افسر(جے سی او) اور چار دیگر فوجی جوان جان بحق ہوئے۔انہوں نے مہلوک فوجیوں کی شناخت نائب صوبیدار جسوندر سنگھ، سپاہی مندیپ سنگھ، گجن سنگھ اور سراج سنگھ ساکنان پنجاب اور سپاہی ویساکھ ایچ ساکن کیرلہ کے طور پر کی ہے۔قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح سرنکوٹ کے ڈیرا کی گلی علاقے کے متصل دیہات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک جگہ چھپے جنگجوؤں نے ایک تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل دیویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوجی جوانوں نے ایک خفیہ اطلاع کی بنا پر سرنکوٹ علاقے میں ایک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔انہوں نے بتایا: ‘علاقے میں چھڑنے والے تصادم کے دوران ایک جی سی او اور دیگر چار فوجی جوان زخمی ہوئے۔ انہیں نزدیکی طبی مرکز لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے’۔ایک رپورٹ کے مطابق پونچھ کے سرنکوٹ میں فوجی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے بھاری مسلح جنگجوئوں کا راجوری کے بھانگائی میں فوج سے آمنا سامنا ہوا ہے اور طرفین کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔اُدھر وادی فوج اور ایس او جی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ ڈورو علاقے میں جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 19RRاور ایس او جی نے ویرے ناگ نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو ایک بستی کھا گھنڈ کو محاصرے میںلیا ۔اس دوران جب فورسز اس مکان تک پہنچی جہاں انہیں جنگجوئوں کے موجود گی کے حوالے سے اطلاع ملی تھی تو یہاں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا فورسز نے فائرنگ کے بعد تمام راتسوں کو سیل کر کے محصور جنگجوکے خلاف آپریشن شروع کیا ہے جس دوران یہاں طرفین کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا ہے جس میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے تاہم پولیس نے فوری طور مارے گئے جنگجوکی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جبکہ علاقے میں دن بھر تلاشی کارروائیوں جاری رہی ۔ادھر شمالی کشمیر ک،ے ضلع بانڈی پورہ میں کے گنڈ جہانگیر علاقے میں فوج اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بستی کو دوران شب محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہے ۔ پولیس نے بتایا تلاشی کارروائیوں کے دوران جنگجونے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہاں ایک تصادم شروع ہوا ہے جس میں ایک مقامی جنگجوہلاک ہوا ہے اس دوران کئی گھنٹوں کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کیا گیا ہے ۔پولیس نے مارے گئے جنگجوکی شناخت امتیاز احمد ڈار ساکن شاہ گنڈکے طور کی ہے جو ٹی آر ایف سے وابستہ تھا ۔اس دوران ائی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایامذکورہ جنگجوشمالی کشمیر کے سمبل کے سوڈارئیور کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔خیال رہے وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے بعدفوج اور پولیس نے جنگجو مکالف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا