شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب نے اپنی نئی جرسی کا اجراء کیا

0
0

ایڈیشنل ایس پی پونچھ لیاقت چوہدری مہمان خصوصی کے طور پر ہوئے شامل
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب نے ایک تقریب کا اہتمام کر اپنی نئی جرسی کے اجراء کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی پونچھ لیاقت چوہدری مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے جن کے ہمراہ اس والی بال کلب کے چیئرمین محمد طارق کے اشتراک سے شہید منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب کے لیے نئی جرسی کے اجراء کی رسم کو ادا کیا۔ایڈیشنل ایس پی لیاقت چوہدری نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب کے چیئرمین محمد طارق کے کردار کی بھی سراہنا کی۔انہوں نے نوجوانوں سے کھیل کو اپنانے اور ان کے والدین سے اپنے بچوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو کھیلوں میں شامل کر انہیں تندرست رکھیں اور بری عادتوں سے بچائیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پردیپ کھنہ، کرم دین ، بشارت حسین ، رمیز طارق اور کئی کھلاڑی بھی موجود رہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا