ٹھاٹھری تا پھگسو سڑک کی خستہ حالت کو بہتر نہ کرنے پر لوگوں کا بڑے پیمانے پر مظاہرہ

0
0

دوران احتجاج کئی مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا
راجا شکیل

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری کی تحصیل پھگسو کے مقامی لوگوں نے ٹھاٹھری قصبہ کے قریب بٹوٹ کشتواڑ قومی شاہراہ پر کیا زبردست احتجاج۔ اس دوران لوگوں نے بٹوٹ تا کشتواڑ قومی شاہراہ اور ٹھاٹھری تا پھگسوں سڑک کو گھنٹوں تک بند کردیا۔ وہیں اس موقع اپنی پارٹی کے جنرل سکریٹری محمد رفیع شیخ عرف پنکا، بی جے پی کے رہنما بسنت راج، پی ڈی پی رہنما طالب حسین ، سرپنچ پھگسو فاروق احمد شیخ کے علاوہ سماجی کارکن منصور احمد، تنویر احمد، بھی شامل تھے۔ اس دوران احتجاجیوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وآئی ٹھاٹھری کے خلاف سخت ناراضگی جتائی۔ لوگوں نے کہا کہ تقریباً پچھلے 40 سالوں سے ٹھاٹھری تا پھگسْو خستہ حال سڑک مکمل نہیں ہورہی ہے حالہ کہ اس سڑک کے متعلق پچھلے کئی سالوں سے لوگ احتجاج کرتے آرہے ہیں لیکن انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کروڑوں کی لاگت میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور کئی لوگوں کو اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ بھی دھو بیٹھنا پڑا۔ موقع پر انتظامیہ کی طرف سے تحصیلدار ٹھاٹھری نے مظاہرین کو یقین دہانی ڈھلائی کہ اس سڑک کا کام جلدازجلد شروع کیا جائے گا، لیکن مظاہرین کی مانگ کا فوری طور پر ازالہ نہ کرنے پر مظاہرین نے کافی شور اٹھایا جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آ کر کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا اور احتجاج کو درہم برہم کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا