کویڈ19 تیسری لہر کے پھیلاؤ خدشات کو لیکرحفظ وماتقدم حتمی احتیاطی تدابیر کی جاری کی ہدایات
منظور حسین قادری
لسانہ ؍؍منوج کمار نائب تحصیلدار لسانہ نے لسانہ بازار میں فاروق احمد افتخار احمد محمد آمین اور پولیس کے ہمراہ معائینہ گشت شروع جس میں سماجی فاصلہ SOP کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں گاہکوں راہگیروں اور گاڑیوں کی سواریوں سے جرمانہ وصول کیا گیا ۔میڈیکل شاپ ہوٹل کریانہ منیاری میوہ وسبزی والی دکانوں کے دکانداروں اور جموں وکشمیر بنک برانچ کے منیجر کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے ہجوم سے گریز کریں ۔سنیٹشن صفائی ستھرائی رکھنے ہر دکان کے باہر کوڑادان کے استعمال پر زور دیا اور اپنے گردونواح میں کوڑاکرکٹ پالی تھین بلاسٹک کا ناکارہ سامان ڈالنے پر قانونی شکنجہ کسنے کا انتباہ دیا ۔ذرائع ابلاغ کی وساطت سے ہرخاص وعام کو مطلع کیا کہ وہ سماجی فاصلہ کے ساتھ ماسک کا استعمال کو یقینی بنائیں اور اپنے ہاتھوں کو بار بار دھونے کی کوشش جاری رکھیں۔