حکومت جموں صوبہ کے تاجروں کی مناسب بحالی کیلئے اقدام کرے ـ: کرشن لال ابرول

0
0

کہامختلف قسم کے دوکاندار کو ان کی ترقی کیلئے سرکار بلا سود سود اور دیگر فوائد فراہم کریں
لازوال ڈیسک
جموں//تاجر لیڈر اور جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر کرشن لال ابرول نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ جموںکے دوکانداروں کے درپش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر یو ٹی انتظامیہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں جموں کے سنار اور سونے کے زیورات کی صنعت کے ساتھ ساتھ جموں کے دیگر چھوٹے دکانداروں کے ساتھ درپیش مسئلے میں عدلیہ مداخلت کرے گی تاکہ ان کی مناسب راحت اور بحالی کی جاسکے۔انہوں نے اس سلسلہ میں لیفٹیننٹ گورنر اور حکومت ہند سے اپیل کی کہ وہ مختلف قسم کے دوکاندار کو ان کی ترقی کیلئے بلا سود سود اور دیگر فوائد فراہم کریں تاکہ وہ سامنے آئے اور زندگی کی مشکلات کا سامنا کریں۔انہوں کووڈ 19میں تاجر طبقہ کو درپیش مسائل کے پیش نظر انہیں مزید مصائب سے بچانے کا مطالبہ کیا ۔دریں اثناء انہوں نے تاجر طبقہ کے درپیش مسائل کے جہدو جہد کرنے کا عزم بھی کیا ، تاکہ ان کی مشکلات کا ازلہ کیا جائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا