جنگلات کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے فلم کی نمائش
لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاں ایکو کلب ایس پی ایم آر کالج آف کامرس ، جموں نے جنگلات اور معشیت کے موضوع کے تحت وائلڈ لائف ویک منایا ۔وہیں اس موقع پر کالج کے سمارٹ کلاس روم میں طلباء اور عملے کے لیے وائلڈ لائف پر فلم کی نمائش کی گئی۔ جبکہ جنگلات اور جنگلی زندگی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اس فلم نمائش کی گئی۔اس مقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر رنجیت سنگھ جموال نے کمیٹی کے اس اقدام کو سراہا اور طلباء کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی ترغیب دی۔اس دوارن ایکو کلب کے کنوینر ڈاکٹر دیپک پٹھانیہ کے ساتھ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر سربجیت کور ، ڈاکٹر جگمیت کور ، محترمہ رشو اور محترمہ فائزہ نے اس تقریب کو انعقاد کیا۔وہیں پروفیسر مونیکا مہاجن اور پروفیسر اپفان علی نے ایونٹ کے تکنیکی حصے کی نگرانی کی۔