ذہنی صحت جذباتی ، نفسیاتی اور سماجی بہبود کا مجموعہ ہے : ڈاکٹر وسندھرا شرما

0
0

جی ڈی سی رام نگر نے "عالمی ذہنی صحت” کا دن منایا
لازوال ڈیسک
رام نگر //گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر کے زیر اہتمام آج یہاں ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جبکہ یہ پروگرام پرنسپل کالج ڈاکٹر ادھے بھانو کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا ۔
وہیں یہ بیداری پروگرام کالج کے نفسیاتی مشاورت سیل کی طرف آزادی کا مہا اتسو کے تحت کیا گیا ۔واضح رہے عالمی ذہنی صحت کا دن ہر سال ذہنی صحت کی اہمیت پر بیداری پیدا کرنے کیلئے، عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منایا جا تا ہے ۔ وہیں اس سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگر میں اس موقع پر ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا تاکہ لوگوں میں ذہنی صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا سکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وسندھرا شرما ، کنسلٹنٹ سائیکالوجسٹ ، نارائنا سپر اسپیشلٹی ہسپتال ، کٹرا اور اسٹیشن میڈیکل سینٹر ، انڈین ایئر فورس جموں تھے۔ وہیں پروگرام کا آغاز پروفیسر دیویا پوری کے استقبالیہ خطبہ سے ہوا۔ بطور ریسو رس پر سن آئے ڈاکٹر وسندھرا شرما نے متعلقہ موضوع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ذہنی صحت جذباتی ، نفسیاتی اور سماجی بہبود کا مجموعہ ہے۔ اس کے بعد ریسورس پرسن نے طالب علموں کو درپیش سیکھنے کی مشکلات اور ان پر قابو پانے کیلئے کس طرح اہم اقدامات کیے جا سکتے ہیں پر تبادلہ خیال کیا۔ اور نہایت ہی آسان طریقے سے شرکاء کو اس موضوع کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا