کوئلے اور توانائی کے وزراءنے امیت شاہ سے کی ملاقات

0
0

نئی دہلی // ملک میں کوئلے کی ناکافی فراہمی کے پیش نظر کچھ حصوں میں بجلی کی قلت کے خدشات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں وزیرتوانائی آر کے سنگھ اور کوئلہ کے وزیر پرلہاد جوشی کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔
دوپہر کے وقت نارتھ بلاک میں منعقدہ میٹنگ میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے بارے میں کوئی سرکاری جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ، حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر سنگھ اور مسٹر جوشی نے وزیر داخلہ کو ملک میں کوئلے کی فراہمی اور بجلی کی صورت حال سے واقف کرایا۔
اتوار کو بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مسٹر سنگھ نے بجلی کی فراہمی میں خلل کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا۔ تمام پلانٹس میں کوئلے کی فراہمی کے بارے میں جانکاری بھی وزارت کوئلہ سے لی گئی ہیں۔ اس کے بعد یہ کہا گیا کہ ملک میں کوئلے کے وافر ذخائر ہیں اور کوئلے کی قلت کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی بات درست نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پلانٹوں میں کوئلے کی سپلائی میں کمی کے پیش نظر راجدھانی دہلی میں بجلی کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا