پونچھ تصادم آرائی: افسر سمیت پانچ فوجی جوان جان بحق، آپریشن جاری

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے ایک تصادم میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والی ایک تصادم آرائی کے ایک جونیئرکمشنڈ افسر( جے سی او) اور چار دیگر فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں فوجی آپریشن ہنوز جاری ہے اور چار سے پانچ جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح سرنکوٹ کے ڈیرا کی گلی علاقے کے متصل دیہات کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک جگہ چھپے جنگجوؤں نے ایک تلاشی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ایک دفاعی ترجمان کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا