لکھیم پور تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشر اکو جیل

0
0

یواین آئی

لکھیم پور کھیری؍؍ اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں گذشتہ اتوار کو پیش آئے سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی ہوئی اموات کیمعاملے میں پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشر ٹینی کے بیٹے آشیش مشر عرف مونو کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو کرائم برانچ کے دفتر میں ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے آسیش کو 12گھنٹوں کو لمبی پوچھ گچھ کے بعد دیر رات 10:50بجے گرفتار کرلیا گیا ان کا میڈیکل کرانے کے بعد پولیس نے رات کو ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں سے عدالت نے انہیں پیر تک جوڈیشیل حراست میں جیل بھیج دیا۔ایس آئی ٹی کی قیادت کر رہے پولیس سب انسپکٹر اپیندر اگروال نے دیر رات میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ آشیش پولیس سے پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہا ہے اور کئی سوالوں کا جواب نہیں دیرہا ہے۔ لہٰذا اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔اپوزیشن کے جارح رخ اور سپریم کورٹ کے سخت رخ کے بعد پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کر کے آشیش کو جمعہ کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی لیکن وہ جمعہ کو پولیس لائن حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد پولیس نے ایک اور نوٹس جمعہ کو چسپاں کیا۔حالانکہ اس نوٹس کو دھیان میں رکھتے ہوئے وہ ہفتہ کو وہ صبح11:38بجے پولیس لائن حاضر ہوا تھا۔ایس آئی ٹی کی ٹیم نے صبح گیارہ بجے اس سے پوچھ گچھ شروع کی۔تقریباً 12گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کے بعد ڈی آئی جی نے رات تقریبا 11بجے باہر نکل کر میڈیا نمائندوں کو آشیش کی گرفتاری کی اچانک خبر دی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ آشیش ساتھ لائے شواہد سے یہ صاف نہیں کرسکا کہ وہ واقعہ کے وقت کہا تھا۔ ساتھ لائے ویڈیو میں تکونیا میں واقع ہونے والے پرتشدد واقع کے وقت دنگل میں ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔آشیش کی صفائی اور شواہد کی تصدیق نہیں ہو سکی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے ملزم آشیش کے سامنے 40سوالوں کی فہرست رکھی گئی تھی۔ پوچھ گچھ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرائی گئی تھی۔ ملزم دس لوگوں کا حلف نامہ لے کر آیا تھا جنہوں نے قبول کیا تھا کہ واقعہ کے وقت ملزم دنگل میں موجود تھا۔ اس کے علاوہ وہ ویڈیو کی پین ڈرائیو ثبوت کے طوپر ساتھ لے کر آیا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران آشیش سے ایک تحریر ی بیان اس کے وکیل کی موجودگی میں لیا گیا۔ آشیش کے وکیل اودھیش کمار نے کہا کہ ان کا موکل نوٹس کا احترام کرتا ہے اور جانچ میں ہر طرح سے تعاون دینے کو تیار ہے۔پوچھ گچھ کے دوران ڈی آئی جی اور ایس پی رینک کے افسر موجود رہے۔وہیں جمعہ کی رات لکھنؤ پولیس نے چھاپہ مار کر آشیش کے دوست انکت داس کیگھر سے ایس یو وی برآمد کی جو واقعہ کے دن وہاں موجود تھی۔ حالانکہ پولیس انکت کو گرفتار نہیں کرسکی لیکن اس کے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔انکت بی ایس پی رکن پارلیمان اکھلیش داس کا بھتیجہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجئے مشر ٹینی نے اپنے بیٹے کی بے گناہی کا دعوی کیا تھا۔آشیش کے نیپال فرار ہونے کی خبر پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ گھر پر ہے اور جانچ میں پورا تعاون دینے کو تیار ہے۔پولیس نے تشدد کے معاملے میں آشیش کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 302،120بی،304اے،147،148،149،179 اور 338 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا