کشمیر کے انتہائی ماہرگرافک ڈیزائنر اختر رسول نہیں رہے

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍آہ۔۔!اختر رسول ، کشمیر کا انتہائی ماہرگرافک ڈیزائنر جو برسوں سے سرینگر کی تمام اعلیٰ اشاعتوں کے لیے پہلی پسند تھا ، اب نہیں رہا۔ایت کی صبح ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔اختر رسول بھی وادی کے اعلیٰ مصوروں میں شامل تھے اور ان کی پینٹنگز بنیادی طور پر سماجی ، معاشی ، روحانی اور مذہبی رنگوں کے گرد گھومتی تھیں۔مرحوم نے کشمیر یونیورسٹی کے MERC میڈیا سکول میں گرافک ڈیزائننگ بھی سکھائی۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعزیتیں آنے لگی ہیں۔اِدارہ’لازوال‘نے ماہرگرافک ڈیزائینرکے اچانک انتقال پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ یہ صحافتی برادری کیلئے ایک بڑانقصان ہے،اختررسول وہ نام تھا جنہوں نے نہ صرف کشمیربلکہ برصغیرمیں اخبارات ومیگریزن کوایک نئی صورت ودلکشی دی اوراپنی فنی صلاحیتوں کامثالی مظاہرہ کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورغمزدگان کو صبرِ جمیل عطافرمائے۔آمین۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا