کانگریس کا اجے شرما کی برطرفی اوران کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ

0
0

نئی دہلی// کانگریس نے اتر پردیش میں ضلع لکھیم پور کھیری سانحہ کے سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی فوری برطرفی اور ان کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے ساتھ تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی اور اجے مشرا کو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کو کسانوں سے ملنے سے روکنا غلط ہے۔ انہیں متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دینے کے بجائے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ جمہوریت میں سیاستدان کو کہیں بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ جب مرکز میں ان کی حکومت تھی ، تب اپوزیشن لیڈروں کو کہیں بھی جانے کی اجازت تھی لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت لیڈروں کی گھیرا بندی کر رہی ہے جوغلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس مکمل طور پر کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کی جنگ میں منگل کو جموں و کشمیر سے کنیا کماری تک ملک گیر احتجاج اور ضلع افسران کے دفتر کے سامنے احتجاج شروع کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا