عرس اعلی حضرت کی نسبت سے تقریب سعید کا انعقاد
سرفرازقادری
مینڈھر//امام عشق و محبت امام اہلسنت اشاہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل کے 103 سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں دارالعلوم غوثیہ نظامیہ و کلیۃ البنات الغوثیہ مینڈھر میں تقریب سعید کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر علمائ کرام نے اعلی حضرت کی حالات ذندگی پر مدلل و مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اعلی حضرت کوئی معمولی شخص کانام نہیں وہ ایک عبقری علمی،ادبی، اور روحانی شخصیت کے مالک تھے جنہیں صرف ملک ہندوستان میں ہی نہیں بلک پوری دنیا اعلی حضرت کو جانتی ہے اور ان کے گن گاتی ہے۔ تقریب کے آخر میں صلاۃ و سلام کے بعد دعا کی گئی اور لنگر رضویہ تقسیم ہوا اس موقع پر کثیر تعداد میں علما ء اکرام موجودتھے۔