روایتی کھیل دوبارہ شہرت حاصل کر رہے ہیں، اور بے حد مقبول ہو رہے ہیں: دویند سنگھ رانا
لازوال ڈیسک
جموں// نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے آج یہاں جموں کے نوجوانوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روایتی دیہی کھیل ہندوستانی کھیلوں کے ساتھ زور پکڑ رہے ہیں ۔جبکہ حال ہی میں اولمپکس میں ، بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی شاندار کارکردگی نے بے انتہا نقوش چھوڑ ے ہیں۔ وہیں آج یہاںملہوری جاگیر پرگالتا پنچایت دنگل کا فائنل جیتنے والے دہلی کے یدھویر سنگھ کو چیمپئنز ٹرافی دینے کے بعد رانا نے کہا کہ ریسلنگ ان شعبوں میں سے ایک ہے جو نوجوانوں میں بہت مشہور ہے۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کھیل کو بعض ناکامیوں کے باوجود کشتی نوجوانوں میں مقبول ہے۔ اور ہندوستانی پہلوان اب اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔وہیں رانا نے اس امید کا اظہار کیا کہ مقابلے کے دوران تجربہ کار پہلوانوں کے درمیان سخت مقابلہ نوجوان پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ جو کشتی میں سبقت حاصل کرنے کیلئے اپنی محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عزم کے ساتھ مختلف قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کریں۔واضح رہے اس دنگل مقابلے کا اہتمام دنگل کمیٹی ملہوری پرگالٹا نے کیا تھا۔وہیںاس موقع پر موجود افراد میں چوہدری رحمت علی ، بی ڈی سی نگروٹہ ، ڈاکٹر اتم سنگھ ، موہن لال ، درشن لال ، کشوری لال ، شام لال اور دیگران شامل ہیں۔