یوتھ کانگریس پونچھ نے کیا احتجاج

0
0

ریاست کا درجہ جلد بحال کرنے کی مانگ
ریاض ملک
منڈی؍؍ پونچھ میں یوتھ کانگرس کی جانب سے ریاست کا درجہ کی بحالی کولیکر احتجاج کا اہتمام کیا۔ جس کی سربراہی یوتھ کانگرس صدر فیاض دیوان کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت وقت جلد ریاست کا درجہ بحال کرے۔ اس کے علاوہ اور بہت سے نوجوانوں کے حوالے سے بھی جموں وکشمیر میں کالا قانون جو حکمران حکومت نے منظور کیا ہے۔ اور ہماری خصوصی شناخت چھین کر ریاست کو یوٹی میں تبدیل کیاہے۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ آرٹیکل 370 اور 35 A ، جب جموں و کشمیر میں عوامی حکومت قائیم ہوگی۔ تو یہ خصوصی دفعات بھی بحال کروائے جائیں گے۔انہوں نے مانگ کی جتنی جلدی ممکن ہو ریاست کا درجہ بحال کرکے یہاں عوامی حکومت قائیم کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا