بالائی علاقوں اور ڈھوکوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

0
0

جبی طوطی کو سیاحتی نقشہ لانے ودیگر سہولیات پر انتظامیہ متوجہ ہو:عوام
ریاض ملک

منڈی؍؍ ضلع پونچھ کے بالائی علاقوں اور ڈھوکوں میں بنیادی سہولیات کا ابھی فقدان ہے۔ سرنکوٹ حویلی اور منڈی تینوں تحصیلوں سے ملتا جلتا علاقع جبی طوطی جو بہت خوبصورت ہے۔اور سیلانیوں کے لئے توجہ کا مرکز ہے۔ لیکن یہاں بنیادی سہولیات کے فقدان سے جہاں سیلانی پریشان ہوتے ہیں۔وہی مقامی لوگوں کو بھی پریشانیوں سے دوچار ہوناپڑتاہے۔ اس مشکل کو دیکھتے ہوے گزشتہ سال ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ وہاں پہونچے۔جس کے بعد محکمہ سیاحت کے آفیسران نے بھی جبی بھاگسر کا دوراکیا۔اور وہاں پر سیلانیوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوے حکام کو پلان مرتب کرکے بھیج دیاگیا۔ اسی سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوے سٹیشن ہوس آفیسر منڈی بشیر احمد کوہلی نے اڑائی سراں ڈھیری ،بھاگسر ،جبی مرگ کا دوراکیا۔اور اس خوبصورت وسیع وعریض میدان کی جہاں شیر کرتے ہوے لطف اندوز ہوے۔وہی یہاں پر سیلانیوں کو درپیش مشکلات پر بھی مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کیا۔ مقامی لوگوں نے موصوف کو یہاں پر درپیش متعدد مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ جن میں یہاں پانی کی قلت اور سر چھپانے کے لئے کوئی بندوبست نہ ہونا سخت پریشان کن ہے۔ اس کے علاوہ جبی طوطی بھاگسر اندروالا رہوالا سنکھ کے ساتھ ساتھ تمام بالائی علاقوں کی مشکلات کو دور کرنے پر بھی زوردیاگیا۔ اور جبی طوطی کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے لئے حکومت اور جموں وکشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ تک بات پہنچانے کی مانگ کی ہے۔ جن میں چیرمین جنگلات حقوق کمیٹی اڑائی ملکاں چوہدری حاجی محمد عارف ،چیرمین جنگلات حقوق کمیٹی اڑائی پیراں چوہدری محمد تاج کے علاوہ نمبر دار چوہدری ذاکر حسین ومتعدد لوگوں نے اس موقع پر اپنے مسائیل موصوف کے سامنے رکھے۔جس پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس جہاں لوگوں کے جان مال کا تحفظ اور ملک کی ان بان شان کی حفاظت کرتی ہے۔وہی عوام کے مسائیل پر بھی علاقوں میں جاکر جانکاری حاصل کرتے ہیں۔ تاکہ عوام کے مسائیل کو حکومت تک پہنچانے میں مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی جانب سے اٹھاے گئے تمام مدعوں کا پیغام انتظامیہ تک پہونچادیاجایگا۔ انہوں نے صاف صفائی کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس چلتے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ان خوبصورت مناظر کو آلودگی کوڑا کرکٹ سے پاک رکھنے کی تلقین کی۔ اس دوران لوگوں نے ایس ایچ او منڈی بشیر کوہلی کا شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا