شیراز چوہدری
راجوری : پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں بھی بھارتی جنتا پارٹی کے ورکرز و لیڈران نے دین دیال اوپادھیا کی سالگرہ کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع دفتر پر ہوا جس میں ضلع کے بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران واہ ورکر موجود رہے اور دین دیال اوپادھیا کو خراج تحسین پیش کی گئی ۔لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع راجوری کے صدر رجندر گپتا نے دین دیال اوپادھیا کے حالات زندگی کے اوپر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس طرح سے کہ ان کے اندر حب الوطنی کا جذبہ تھا اور انہوں نے ہمیشہ ملک کے سلامتی کے لیے کام کیے ہیں ان کے اسی کام کی آج بھی سراہنا کی جاتی ہے اور ہر سال یاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ان کے علاوہ کلدیپ راج گپتا یوگیش شرما آرتی شرما کوشل گپتا ردیش شرما نے شرکت کی۔