سیری تا بلانہ سڑک عرصہ دراز سے تشنہ تکمیل عوام پریشان حال محکمہ تعمرات عامہ خاموش تماشائی
چودھری محمد اسلم
چھاترو ؍؍ اگر یوں دیکھا جائے تو تعمیر و ترقی کے نام پر ہر سال قومی خزانے سے کھربوں روپے منظور ہوتے ہیں جن میں مرکزی معاونت والی اسکیموں میں کثیر تعداد میں فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں لیکن ان منصوبوں کو کاغذوں تک ہی محدود رکھا گیا ہے عملاً ان پرجیکٹوں پر ہر کوئی کام نہیں ہوتا ۔اس ضمن میں دیکھا جائے تو سب ڈویژن چھاترو میں سینکڑوں چھوٹی بڑی سڑکیں زیر تعمیر ہیں جن پر کھربوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں لیکن یہ تمام کی تمام سڑکیں ناقابل آمدورفت ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی عوام ہمیشہ پریشان رہتی ہے ۔سرحدی سب ڈویژن چھاترو میں ترقیاتی عمل مکمل طور پر مفلوج ہے۔سب ڈویژن چھاترو میں سرکار کی جانب سے سڑکوں کیلئے کھربوں روپے واگزار ہوئے اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور دیگر کئی محکمے اور کمپنیاں لگائی گئی کہ سب ڈویژن چھاترو کے اندر علاقائی عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے پختہ سڑکیں تعمیر ہو سکیں۔باوجود اس کے اس پسماندہ خطہ کی عوام کی بد قسمتی یہ رہی کہ سب ڈویژن چھاترو کے اندر کوئی ایک بھی سڑک صیح طور سے مکمل نہ ہو سکی جس پر بہتر طریقے سے بلیک ٹاپ کر کے تیار کیا گیا ہو جس پر خطہ کی عوام آسانی کے ساتھ سفر کر سکے صرف غریب لوگوں کی زمینوں کی کھدائی کر کے نقصان کیا گیا ہے اور سرکار سے آئی ہوئی رقومات کو محکمہ تعمیرات عامہ نے کاغذوں کی خانہ پری کر کے ہضم کیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ کئی سڑکوں پر سالوں سے کام چل رہا ہے تا ہنوز مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے علاقائی عوام کو بہتر سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے مصائب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس ضمن میں یوتھ نیشنل کانفرنس صدر جموں تنویر حسین بابزادہ نے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیری سے اپر بلانہ نذلہ و سگدی پہلگام بھاٹہ سڑک پر عوام تو کجا مال مویشی کا چلنا محال ہے ۔مذکورہ سڑک پر لوگ گاڑیوں کے بجائے پیدل سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اس سڑک پر ٹھیک سے چلیں وہیں حفظ علی محمد نائیک نے کہا کہ حکومت نے اس سڑک پر کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں لیکن یہ سڑک تا حال چلنے کے قابل بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے عورتوں بزرگوں کا سفر کرنے میں بہت دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص کر بیمار اشخاص کو شفاخانے تک لیجانے کیلئے بہت ساری مصیبتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔انہوں نے گورنر انتظامیہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ سطح آفسران سے اپیل کی ہے کہ مزکورہ سڑک پر کو کسی پلان میں ڈال کر صیح کر کے اس پر بلیک ٹاپنگ کی جائے تاکہ مذکورہ سڑک قابل آمدورفت ہو سکے اور عوام کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس سڑک کا کام آگے بڑھایا جائے تاکہ تمام علاقہ کو راحت مل سکے۔