انچارج جنرل منیجر نرمل سنگھ نے فٹ انڈیا فریڈم رن کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں//این ایچ پی سی ڈولہستی پاور سٹیشن وقتا فوقتا آزادی کا امرت مہواتسو کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر تا رہتا ہے۔ وہیں اس سلسلہ میں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا انعقاد کیا ۔جبکہ اس سلسلہ میں پاور اسٹیشن احاطے میں آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وہیں اس موقع پر نرمل سنگھ ، جنرل منیجر دلہستی پاور اسٹیشن نے فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کی قیادت کی جس میں ڈاکٹر نیشا شرما ، جنرل منیجر میڈیکل سروسز ، آر این شرما ، جنرل منیجر سول ، سریندر کمار مشرا ، جنرل منیجر الیکٹریکل اور دیگر سینئر افسران و ملازمین نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔علاوہ ازیں اس موقع پر ، ڈاکٹر آر پی سنگھ ، ڈپٹی جنرل منیجر ایچ آر ، شری جی سی سنہا ، ڈپٹی جنرل منیجر الیکٹریکل، بیدیا دھر موہرانا ، ڈپٹی جنرل منیجر الیکٹریکل، گریشرن سنگھ ، ڈپٹی جنرل منیجر الیکٹریکل اور دیگر افسیران اور ملازمین موجود تھے۔