ندیم خان این ایس یو آئی کے قومی ترجمان مقرر

0
0

کہااس اعزاز کے لیے نیرج کندن کا شکریہ ادا کرتا ہوں
لازوال ڈیسک

نئی دہلی //قومی صدر این ایس یو آئی نیرج کندن کی طرف سے ندیم خان کو این ایس یو آئی کا قومی ترجمان مقرر کرنے پر تنظیم کے نو مقرر کردہ قومی ترجمان ندیم خان نے کہا کہ نئی ذمہ داری ان کیلئے سیکھنے کا ایک بڑا ذریعہ ہوگی۔انہوں نے کہا پارٹی اور تنظیمی قیادت کا مشکور ہوں کہ اس کردار کیلئے مجھے نامزد کیا۔ وہیں ندیم نے نئی ذمہ داری سنبھالنے کے فورا بعد کہا کہ وہ قوم کو درپیش سنگین مسائل کیلئے اپنی آواز دینے کی پوری کوشش کریں گے۔علاوہ ازیںاس موقع پنجاب این ایس یو آئی کے صدر اکشے شرما کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ندیم خان نے کہا کہ وہ مرکز میں کانگریس کی حکومت لانے کیلئے ریاست بھر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ ندیم نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح بی جے پی کے ذریعہ بیروزگاری ، قیمتوں میں اضافے اور تعلیمی ڈھانچے کو پامال کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔واضح رہے ندیم خان کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے اور وہ پہلے بھی پنجاب میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا