FRAکے نفاذ پر انٹر نیشنل گجر مہا سبھا کا ایل جی انتظامیہ اور وزیر اعظم کے تئیں اظہار تشکر

0
0

کہا 70 سالوں سے جنگلات ایکٹ کے مکمل فوائد نہیں مل رہے تھے، اب ہم دیگر ریاستوں کی طرح ہر فائدہ اٹھا سکتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں//آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بین الاقوامی گجر مہا سبھا نے جموں و کشمیر میں جنگلات ایکٹ کے نفاذ پر وزیر اعظم نریندر مودی ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، مشیر فاروق خان اور کمشنر سیکرٹری شاہد چوہدری کا جموں و کشمیر میں جنگلات ایکٹ کے نفاذ پر شکریہ ادا کیا۔ وہیں اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جنگلات ایکٹ جو کہ آرٹیکل 370 کی وجہ سے 70 سالوں سے جموں و کشمیر میں نافذ نہیں تھا۔ انہوںنے کہا کہ 70 سالوں سے ، ہمیں جنگلات کے ایکٹ کے مکمل فوائد نہیں مل رہے تھے ۔اب ہم دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی ہر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوںنے اس دوارن حال ہی میں یعنی 13ستمبر کوجموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں با ضابطہ طور پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا ذکر بھی کیا ۔اور جموں و کشمیر میں متعلقہ ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے ا س اقدام کی تعریف کی ۔ وہیں اس دوارن پریس کانفرنس میں موجود سبھا کے لیڈران میں جان محمد ، علی محمد چیچی ،عبدالقیوم چیچی اور دیگران شامل تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا