کھانا مناسب وقفے سے اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو انسان صحت مند ہو سکتا ہے: ڈاکٹر ادھے بھانو

0
0

جی ڈی سی رام نگر نے پوشن ماہ منانے کے سلسلہ میں آگاہی ریلی کا اہتمام کیا، بڑی تعداد میں طلباء کی شرکت
لازوال ڈیسک
رام نگر //گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگرکے این ایس ایس یونٹ اور آزادی کا امرت مہااتسو کمیٹی نے آج یہاں ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا۔اس دوران این ایس ایس کے رضاکار اور این سی سی کیڈٹس نے مناسب غذائیت کی اہمیت کے حوالے سے نعرے لگا کر لوگوں کو آگاہ کیا۔جبکہ یہ ریلی ڈاکٹر ادھے بھانو پرنسپل جی ڈی سی رام نگر کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔وہیںیہ ریلی رام نگر بس اسٹینڈ سے شروع ہوئی اور مقامی مارکیٹ سے گزر کر کوویڈ 19 کے تمام ضروری پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔ واضح رہے ریلی کا مقصد عام لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو صحت مند طرز زندگی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ وہیں مقامی لوگوں نے ریلی اور ادارے کی کوششوں کی سراہنا کی۔جبکہ اس ایونٹ کی کو آرڈینیٹر پروفیسر ریتیکا مہاجن تھیں۔وہیں اس کا اہتمام مکیش شرما ، ڈاکٹر رشمی گپتا اور پروفیسر سریش چندر نے کیا۔اس موقع پر پرنسپل جی ڈی سی رام نگر ڈاکٹرا دھے بھانو نے ٹیم کی تعریف کی اور یہ بھی کہا کہ کھانا جب مناسب وقفے سے اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو انسان صحت مند ہو سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا