دوسرے دن ڈاکٹر رنجن نے جی ایچ ایس ایس گڑھی کا دورہ کیا اور نمائش کا معائینہ کیا
لازوال ڈیسک
اودھمپور؍؍مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور تعلیم ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے ضلع اودھمپور میں عوامی آؤٹ ریچ پروگرام اختتام پذیر کیا ۔ عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے دوسرے دن مرکزی وزیر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گڑھی کا دورہ کیا جہاں پرنسپل ، اسٹاف ممبران ، این سی سی کیڈٹس کے طلبا سمیت علاقے کے عام لوگوں نے مرکزی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ڈاکٹر رنجن نے ہائی سکول روون میں 3 کمروں ، سماگرا تعلیم کے تحت ہائیر سکینڈری سکول رام نگر میں 3 اور اسٹیٹ کیپکس بجٹ کے تحت ہائی سکول بپ میں 8 کمروں کا افتتاح کیا ۔ مرکزی وزیر نے دیگر معززین کے ہمراہ نمائش کا ایک چکر لگایا اور ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی طرف سے دکھائے گئے مختلف ماڈلز میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ نمائش کا معائینہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مختلف تعلیمی اداروں کی طرف سے کی گئی اجتماعی کوششوں کو سراہا اور ان کی نمائشوں کے بارے میں رائے حاصل کی ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مزید ایجادات کریں تا کہ قوم کو خود انحصار کرنے میں مدد ملے ۔ مرکزی وزیر نے قومی اور ریاستی سطح کے اساتذہ ایوارڈ یافتہ سے بھی بات چیت کی ۔ مرکزی وزیر نے ان اساتذہ کو بھی سراہا جنہیں قومی سطح ، ضلعی سطح اور زون کی سطح پر بہترین استاد کا ایوارڈ دیا گیا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اس ضلع کے ہر تعلیمی زون سے ایک استاد کو بہترین استاد کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ ڈی ڈی سی چئیر پرسن لال چند ، پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وشواجیت کمار سنگھ ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور اندو کنول چب ، ایس ایس پی سرگون شکلا ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرہ تعلیم دیپ راج ، اے ڈی ڈی سی کانتا دیوی اور مختلف ضلعہ افسران کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز نے پروگرام میں شرکت کی ۔ دریں اثنا مرکزی وزیر نے ضلع اودھمپور کے ہونہار طلباء سے بھی بات چیت کی جبکہ ہونہار طلباء میں یادگاری اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے ڈاکٹر رنجن نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیم کو ترجیح دیں اور اپنی زندگی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے لگن اور عزم کے ساتھ سخت محنت کریں ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ضلع اودھمپور ملک کا نمبر ون ایکٹیویٹڈ ڈسٹرکٹ ہے جس نے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف مرکزی سپانسر سکیموں کو نافذ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے کیونکہ یہ سماجی تبدیلی کا ایک طاقتور ہتھیار ہے ۔