13سینئرپولیس افسران کے تبادلے وتقرریاں

0
0

اننت ناگ ،پلوامہ اورگاندربل کے ایس ایس پیز تبدیل
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں 13پولیس افسران کے فوری تبادلے کا حکم جاری کر دیا ہے۔جاری ایک سرکاری حکم کی رئو سے ، سنیل کمار (آئی پی ایس) ، جوکہ پوسٹنگ کے احکامات کے منتظرتھے کو ، اے ڈی جی پی ریلوے ، جموں وکشمیر کے طور پر ، ایک دستیاب خالی جگہ پرتعینات کرکے ، دیپک کمار (آئی پی ایس) کو اضافی چارج سے فارغ کردیا ہے۔اشیش کمار مشرا (آئی پی ایس) ، ایس ایس پی ، پلوامہ ، کو تبدیل کر کے ایس ایس پی ، اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے۔نکھل بورکر (آئی پی ایس) ، ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرز ، اننت ناگ کو تبدیل کرکے ایس پی ، گاندربل تعینات کیا گیا ہے۔سہیل منور میر ، ایس ایس پی ، گاندربل ، کو تبدیل کر کے JKAPکی 5ویں بٹالین کاکمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔امتیاز حسین میر ، ایس ایس پی اننت ناگ ، کو تبدیل کر کے آئی آرپی کی 8ویں بٹالین کاکمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔پوسٹنگ کے احکامات کے منتظر رندھیر سنگھ کو کمانڈنٹ جنرل ، ایچ ڈی،سی ڈی ،ایس ڈی آرایف جموں کے ایس ائو کے بطور تعینات کیا گیا ہے۔غلام جیلانی وانی ،کمانڈنٹ آئی آرتھرڈبٹالین کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ، پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن بیورو کے ایس پی طاہر گیلانی کو ڈیپوٹیشن سے واپس بلا لیا گیا ہے اور ایس پی ویسٹ ، سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔مکیش کمار کاکڑ ، ایڈیشنل ایس پی بارہمولہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ مزید پوسٹنگ تک پی ایچ کیو کو رپورٹ کریں گے۔راکیش کمار پریہار ،ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر14ویں بٹالین کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ایس پی بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے۔پربیت سنگھ ، ایس پی ویسٹ ، سرینگر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ مزید پوسٹنگ کے منتظر پی ایچ کیو کو رپورٹ کریں گے۔مبشر حسین ، ایس پی نارتھ ، سرینگر کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور مزید پوسٹنگ کے منتظر پی ایچ کیو کو رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔زوہیب تنویر ، اضافی ایس پی کپواڑہ کو تبدیل کرکے ایس پی نارتھ ، سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا