جی ایم سی جموں کی الٹراساؤنڈ مشین ریونیو مشین بن گئیں : این اے یو پی

0
0

جی ایم سی جموں کی الٹراساؤنڈ مشین ریونیو مشین بن گئیں : این اے یو پی کہا ایل جی انتظامیہ جموں کے لوگوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے
لازوال ڈیسک
جموں//نیشنل عوامی یونائیٹڈ پارٹی نے جی ایم سی جموںکے ایمرجنسی سیکشن میں الٹراساؤنڈ کیلئے 160 روپے وصول کرنا حیران کن اور جموں کے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔وہیں سندیپ سنگھ صدر ، این اے یو پی نے انتظامیہ کی جانب سے اختیار کیے گئے اس نئے حربے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ناراضگی جتائی۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ ایمرجنسی سیکشن ، جی ایم سی ایمرجنسی کی صورت حال میں کام میں آتی ہے لیکن ایمرجنسی میں بھی عوام کی فلاح و بہبود نہ اٹھانا افسوسناک ہے اور اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس ایل جی انتظامیہ کے مشیر کون ہیں جو کسی نہ کسی بہانے سے جموں سے بھاگنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اب الٹراساؤنڈ کیلئے فیس جی ایم سی ، جموں میں یہ ظاہر کرنے کی ایک اور کوشش ہے کہ اگر جموں والے ہیں تو انتظامیہ کو فلاح و بہبود کی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیس کو واپس لینا ضروری ہے کیونکہ پہلے ہی جموں انتظامیہ کی طرف سے حالیہ عوام مخالف اقدامات کے خلاف غصے سے ابل رہا ہے۔انہوں نے کہا ایل جی انتظامیہ لوگوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے یا یہ جموں میں احتجاجی مظاہروں کا ایک سلسلہ دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا جموں کسی کی جاگیر نہیں ہے اورجموں اس ناانصافی کے خلاف پوری طاقت سے لڑے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا