بی جی ایس بی یو کے شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز کے زیر اہتمام STATCRAFT سافٹ وئیر پر ورکشاپ کا اہتمام

0
0

شرکاء کو STATCRAFT سافٹ وئیر کے مجموعی کام اور تحقیقی ایپلی کیشنز میں اس کے استعمال کے بارے میں جانکاری دی گئی
لازوال ڈیسک
راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز نے ریسرچ اسکالرز اور فیکلٹی ممبران کے لیے ایک شماریاتی ڈیٹا تجزیہ سافٹ ویئر STATCRAFT پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ وہیں اس سیشن کو STATCRAFT کے ماہرین نے چلایا۔اس موقع پر وائس چانسلر ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ، پروفیسر اکبر مسعود نے ورکشاپ کے انعقاد کیلئے شعبہ کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محکمہ مستقبل میں بھی اس قسم کی ورکشاپس کا اہتمام کرے گا تاکہ شعبہ کے تحقیقی اور تعلیمی نقطہ نظر کو بہتر بنایا جا سکے۔وہیں STATCRAFT کے ماہرین نے سافٹ ویئر کے مختلف کاموں پر روشنی ڈالی جس میں بنیادی اور جدید اعدادوشمار شامل تھے۔علاوہ ازیں ورکشاپ کے دوران شرکاء کو STATCRAFT سافٹ وئیر کے مجموعی کام اور تحقیقی ایپلی کیشنز میں اس کے استعمال کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا