کمشنر جے ایم سی ایوانی لاواسا نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جموں کے این ایس ایس یونٹ نے کلسٹر یونیورسٹی آف جموں کی سرپرستی میںاین ایس ایس کا یوم تاسیس منایا۔وہیںاس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور نے بے لوث خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور رضاکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو تعمیری سماجی کاموں میں شامل کریں ۔ انہوں نے این ایس ایس کے بینر تلے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے این ایس ایس یونٹ کے اراکین اور این ایس ایس پروگرام آفیسر کی کوششوں کو بھی سراہا۔وہیںاین ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر شبھرا جموال نے رسمی استقبالیہ خط پیش کیا۔ انہوں سامعین کو این ایس ایس کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا اور رضاکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تعلیم اور تجربات کو مسائل کے حل تلاش کرنے کیلئے بتائیں۔وہیں اس دوران ایوانی لاواسا ، کمشنر جے ایم سی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ بطور ڈاکٹر سندھیہ بھاردواج ، این ایس ایس کوآرڈینیٹر کلسٹر یونیورسٹی آف جموں مہمان خصوصی تھیں۔وہیں اپنے خطاب میں انہوں نے رضاکاروں کے کردار کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ عام طور پر کالج اور معاشرے کی بہتری کے لیے اچھے کام کو جاری رکھیں۔