منجا کوٹ میں امید سکیم کے تحت اویرنیس پروگرام منعقد کیا گیا

0
0

سیارف خان

منجا کوٹ ؍؍تحصیل منجا کوٹ میں امید سکیم کے تحت اویرنس پروگرام منعقد کیا گیا وہیں اس موقع پر سابقہ وزیر وہ ڈی ڈی سی وائس چیئرمین شبیر احمد خان بطور مہمان خصوصی موجود تھے جہاں پر محکمہ کی طرف سے مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی تفصیلات کے مطابق امید سکیم کے تحت منجاکوٹ میں لگ بھگ 15 پنچایتوں میں 239 گروپ قائم کیے گئے ہیں جس میں لگ بھگ 2700 سے زائد لڑکیاں کام کر رہی ہیں جنہوں نے امید سکیم کے تحت بینک سے رقم لے کر الگ الگ کاروبار شروع کیے ہیں ابھی تک تصیل منجاکوٹ میں لگ بھگ چار لاکھ روپے کے قرضے امید سکیم کے تحت لڑکیوں کو دیے گئے ہیں جس کے تحت وہ اپنے خود کفیل ہو کر کام کر سکتی ہیں اور اپنا کاروبار چلا سکتی ہیں وہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر جاوید احمد صوفی بلاک پروگرام آفیسر تسلیم عارف اور دیگر محکمہ کے ملازمین کے علاوہ بڑی تعداد میں سر پہنچ پہنچ اور تحصیل افسران موجود تھے جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا