سعودی حکومت کا سینما حال اور تھیٹر کی منظوری شرعی قانون کی خلاف ورزی:مفتی محمد عارف قادری نعیمی

0
0

کہاتمامی اسلامی ممالک کو اس پر غور کرنا چاہیے اور اس حکومت سے اس غیر شرعی قانون کو واپس کروانا چاہیے
سیارف خان

منجہ کوٹ؍؍مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر عید گاہ منجہ کوٹ راجوری کے خطیب وامام حضرت مفتی محمد عارف قادری نے اپنے جمعہ کے خطاب میں سعودی حکومت کے سینما کھولنے کی منظوری پر کڑے الفاظ میں مذمت کی ۔منظوری دئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں سب سے مقدس مقامات دو ہیں مکہ و مدینہ ان دونوں شہروں کو رب کائنات نے مقدس شہر بنایا ہے اور انہی شہروں میں امن و سکون وسلامتی کی دعائیں انبیائے کرام نے کیں اور ساری دنیا کا مسلمان ان شہروں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہے اور ان مقامات سے شرعی فیصلے نیز دینی کاموں کو فروغ دینے کے بجائے فحاشت وعریانت کو فروغ دینا یقینا قابل مذمت ہے ۔حکومت کو ایسے گھناؤنے فیصلے کر کے اللہ و رسول کی ناراضگی نیز مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے۔اس نااہل حکومت نے ماضی قریب میں بہت سارے فیصلے یہودونصاری کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کئے ہیں مثلاً مزارات صحابہ شہداء کرام کو ڈھانا وغیرہ اب یہ انہی کے اشاروں پر دگر فحاشیت و بے حیاء کو فروغ دینے کے لئے منظوری دینا یقینا ملک وملت کی سالمیت وامن کی خلاف ورزی کرنا ہے ۔تمامی اسلامی ممالک کو اس پر غور کرنا چاہیے اور اس حکومت سے اس غیر شرعی قانون کو واپس کروانا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا