ہندی سنیما کے کامیاب ہدایت کار، فلمساز اور اسٹائلش اداکار فیروز خان

0
0

25 ستمبر یوم پیدائش کے موقع پر
نئی دہلی،// بالی وڈ کے اسٹائلش اداکار فیروز خان نے خود کو محض اداکاری تک محدود نہیں رکھا بلکہ انہوں نے فلمیں پروڈیوس بھی کی اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔

فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔
فیروز خاں کے آباء و اجداد کا تعلق افغانستان سے تھا۔
ان کے والد پٹھان اور والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔
ہندوستانی فلم انڈسٹری کی خوش قسمتی رہی ہے کہ یہاں متعدد ایسے فن کارپیدا ہوئے جنہوں نے پردۂ سیمیں پر اپنی فنی صلاحیتوں اور ہمہ جہت اداکاری کی بدولت فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا‘ جو انہیں مقبولیت اور شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔
بلاشبہ فیروز خان بھی ایک ایسے ہی فن کار تھے‘ جنہوں نے اپنی ہمہ جہت اداکاری کی بدولت لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔

فیروز خان صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ان کی اپنی الگ شناخت تھی‘ منفرد اسلوب تھا‘ جو انہہں دیگر فن کاروں سے ممتاز کرتا ہے اور اس انفرادیت کو انہوں نے تاحیات برقرار رکھا۔

فلم انڈسٹری میں ان کی شناخت ایک اسٹائل آئی کون کے طور پر تھی۔
ان کی منفرد اداکاری اور شاہانہ انداز ہمیشہ لوگوں کے لئے باعث کشش رہی۔
وہ نہایت نفاست پسند انسان تھے۔
خوب صورت ملبوسات‘قیمتی گاڑیوں‘ عمدہ نسل کے گھوڑوں سے انہیں بے پناہ لگاؤ تھا‘ جس کا دیدار ان کی ہر فلم میں کیا جاسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا