نئی دہلی،// گینگسٹر جتیندر عرف گوگی پر دہلی کے روہنی کورٹ احاطے میں دو شرپسندوں نے حملہ کیا اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں گوگی سمیت تین افراد مارے گئے روہنی کے ڈپٹی پولس کمشنر نے بتایا کہ گوگی کو تہاڑ جیل میں قید کیا گیا تھا جسے جمعہ کو پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔ اس دوران دو شرپسندوں نے عدالت کے احاطے میں گوگی پر حملہ کیا پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں گوگی کے ساتھ دونوں شرپسند بھی مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حملہ آور وکیل کا لباس پہن کر عدالت کے احاطے میں پہنچے تھے جنہوں نے گینگسٹر جتندر پر فائرنگ کی۔ ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ جتیندر کو دو سال قبل اسپیشل سیل نے گروگرام سے گرفتار کیا تھا۔