واشنگٹن //وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری پرامریکی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’صبح کے دوران ہندوستان میں سرمایہ پر سی ای او اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ وسیع بات چیت ہوئی۔ وہ ہندوستان کے اصلاحی راستے کی تعریف کر رہے تھے ‘‘ واضح رہے کہ مسٹر مودی نے آج کوالکام ، بلیک اسٹون ، فرسٹ سولر ، ایڈوب اور جنرل ایٹمکس جیسی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کی ۔
انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور امریکہ کے درمیان قریبی معاشی تعلقات ہمارے ملک کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں‘‘۔ تجاری دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران مسٹر مودی نے ہندوستان کی جانب سے پیش کردہ معاشی مواقع اور ان کی حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی ۔
کوالکام کے سی ای او کرسٹیانو امون کے ساتھ اپنی میٹنگ میں وزیر اعظم نے ہندوستان کے ٹیلی کام اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس میں الیکٹرانکس سس ٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لئے حال ہی میں لانچ کی گئی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم کے ساتھ ساتھ سمی کنڈکٹر سپلائی چین میں ترقی بھی شامل ہے ۔