یواین آئی
کلکتہ؍وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور میں اپنی انتخابی مہم میں رابطہ تیز کرتے ہوئے آج اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر طنزکرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ درگاپوجا میں مختلف منڈپوں کا دورہ کریں گی اور لوگوں سے ملیں گی۔ بنگال میں کورونا وائرس قابو میں ہے۔ تاہم انہوں نے کورونا وائرس کے قواعد کے مطابق پوجا کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ملک میں محبت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہم عام انتخابات محبت کے ماحول میں کامیابی حاصل کریں گے۔ن چکربیریا علاقے میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سے کئی مرتبہ پارلیمنٹ کا انتخاب جیتا ہے۔ یہاں کے لوگ میرے ساتھ ہیں۔ اگر اسمبلی انتخاب صحیح سے ہوا ہوتا تو بی جے پی کو 30سے زاید سیٹیں نہیں ملتی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نندی گرام میں پرچہ نامزدگی کے دوران میں میں زخمی ہوگئیں۔وہیل چیر پر بیٹط کر انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ریاست کے عوام کی محبت میرے ساتھ تھی۔لوگوں نے سوچا تک نہیں تھا کہ ترنمول کانگریس اتنی سیٹیں جیتے گی۔ میں نے کسانوں کے لیے کئی تحریک چلائی۔ چنانچہ میں نندی گرام گئی۔نندی گرام میں میرے خلاف سازش کی گئی یہ عدالت میں ثابت ہو جائے گا۔ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بنگال کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی۔جب کہ اترپردیش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کو چھپانے کیلئے لاشوں کو کنگا میں بہایا گیا اور دفنایا گیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ تری پورہ میں بی جے پی ہمیں روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کردیا ہے۔۔ ابھیشیک کے مارچ کو روکنے کے لیے مختلف منصوبے بنائے گئے ہیں۔ آج تریپورہ ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی کو کوئی نوٹس نہیں بھیجا جا سکتا اور نہ ہی کوئی سمن جاری کیا جا سکتا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ آج کے انتخابی جلسے میں کہاکہ تمام عبادات بنگال میں کی جاتی ہے۔ میں تمام مذاہب پر یقین رکھتا ہوں۔ تریپورہ میں دیوالی تک دفعہ 144 جاری کر دی گئی ہے۔ تو پھر درگا پوجا کیسے ہو سکتا ہے؟۔