رائنا نے بیٹی بچائو ، بیٹی پڑھائو تقریب کے دوارن بہتر اور مثالی کام کرنے والی خواتین کو نوازا
لازوال ڈیسک
جموں//بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رائنا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے اور ان کی حفاظت اور تعلیم کے لیے بہت فکر مند ہے۔وہیں یہ اس دوارن یہاں بیٹی بچائو، بیٹی پڑھاؤ کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ جوگل کشور شرما ، بی جے پی کے سابق وزیر پریا سیٹھی اور پارٹی کے دیگر قائدین کے علاوہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے کنوینرز بھی موجود تھے جو کہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔وہیںپروگرام کے دوران گیتیکا کوہلی آملہ ، ارشیا شرما ، سونالی ڈوگرہ ، سویدھا سارین ، گیتیکا کوہلی ، گرجیت کور ، بھرگوی شرما اور گورمیت کور کو مختلف شعبوں میں مثالی کام کرنے پر نوازا گیا۔