جیو کے کل کنیکشن 44 کروڑ32 لاکھ سے زیادہ ہوئے
لازوال ڈیسک
نئی دہلی//: ریلائنس جیو نے اپنی لانچنگ کے پانچ سال کے اندر 44 کروڑ32 لاکھ گراہک جوڑ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بھارتیہ ٹیلی مواصلات کی تاریخ میں اس سے پہلے کوئی بھی کمپنی 44 کروڑ گراہکوں کا ہندسہ نہیں چھو سکی تھی۔ ٹیلی کام اتھارٹی آف انڈیا یعنی ٹرائی کے ذریعہ ویروار کو جاری رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 میں ریلائنس جیو نے 65 لاکھ سے زیادہ گراہک جوڑکر یہ مقام حاصل کیا۔ ملک کی بڑی کمپنی ووڈا۔ آئیڈیا یعنی وی آئی کو جولائی ماہ میں ایک بار پھر بھاری نقصان ہوا ہے۔جون کے مقابلے جولائی میں 14لاکھ 30ہزار گراہک ووڈا۔ آئیڈیا کا نیٹ ورک چھوڑکر چلے گئے۔ قریب 27 کروڑ یوزرس کے ساتھ وہ مارکٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یوزرس کے معاملے میں بھارتی ایئر ٹیل دوسرے نمبر پر قابض ہے۔ ایئر ٹیل نے جولائی میں 19لاکھ 42 ہزار کے قریب یوزرس جوڑے ہیں۔ ایئر ٹیل کے کل یوزرس کی تعداد جولائی میں 35 کروڑ 40لاکھ کے قریب رہی۔ ریلائنس جیو دیوالی پر نیا 4 جی سمارٹ فون۔ جیو فون نیکسٹ لانچ کرنے جارہی ہے۔جیو فون نیکسٹ کی لانچنگ کے بعد کمپنی گراہکوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہونے کی امید کمپنی لگائے بیٹھی ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ جیو کا نیا 4 جی سمار ٹ فون، ووڈا۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے 2 جی گراہکوں کو اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔ وائر لیس سبسکرابئر یعنی بھارت کے موبائل کنیکشن مارکٹ میں ریلائنس جیو 37.34 فیصدی گراہکوں کے ساتھ نمبر ون کی پوزیشن پر بنا ہوا ہے۔ بھارتی ایئر ٹیل 29.83% اور ووڈا۔ آئیڈیا22.91 فیصدی بازار حصہ داری کے ساتھ دوسرے نمبر اور تیسرے نمبر پر قابض ہیں۔9.64 فیصدی حصہ داری کے ساتھ بی ایس این ایل چوتھے نمبر پر ہے۔ٹرائی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جولائی میں کل موبائل کنیکشن میں اضافہ ہواہے۔ جون کے مقابلے جولائی میں قریب 60لاکھ نئے کنیکشن جڑے ہیں۔رورل سبسکریپشن نمبر میں بھی قریب 22لاکھ کی بڑھوتری دیکھی گئی ۔ جون ماہ میں دیہی بھارت میں کل کنیکشن کی تعداد 53 کروڑ 45لاکھ سے بڑھ کر جولائی میں 53 کروڑ 67لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔ ملک میں وائرلیس سبسکرائبر بیس 118 کروڑ 68لاکھ سے زیادہ ہوگیاہے۔