ورندرجیت نے آر ایس پورہ بی جے پی ٹیم کے ساتھ گاندھی جینتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا

0
0

کہا گاندھی جینتی ایک اہم تقریب ہے, اس کی اہمیت سے لوگوں کو روشناس کرانا چاہیے
لازوال ڈیسک
جموں //جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر سردار ورندرجیت سنگھ ، جنہیں آئندہ گاندھی جینتی پروگراموں کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے ، نے آج یہاں آر ایس پورہ بی جے پی ضلع دفتر میں میٹنگ کی۔وہیں اس دوارن گاندھی جینتی پروگرام کے ضلع انچارج بھارت بھوشن اور گوردیپ پکیا نے سردار ورندرجیت سنگھ کے ساتھ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا ۔ جنہوں نے گاندھی جینتی پروگرام کے انعقاد کیلئے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا۔وہیں سرادر ورندرجیت سنگھ نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے "خدمت اور سمرپان مہم” کے تحت 20 دن کے پروگرام شروع کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جینتی ایک اہم تقریب ہے اور لوگوں کو ایسے پروگراموں کا اہتمام کرکے اس کی اہمیت سے روشناس کرانا چاہیے جو نوجوان نسلوں کے لیے معلومات اور تحریک کا ذریعہ بھی ثابت ہو سکتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا