سری نگر//جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور کے کنڈی زال علاقے میں دوران شب ایک سڑک حادثے میں ایک ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ پانپور کے کنڈی زال علاقے کے نزدیک ایک کراسنگ پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک ٹرک اور ایک ٹاٹا موبائل کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹا ٹا موبائل کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرائیور کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔