پی ڈی پی نے جموں بند کال کی حمایت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا

0
0

پی ڈی پی کبھی بھی بی جے پی کو جموں کے لوگوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی: حمیدچوہدری

لازوال ڈیسک

جموں؍؍پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی طرف سے دی گئی جموں بند کی کال کی حمایت میں آج زبردست احتجاج کیا۔عبدالحمید چودھری ، نائب صدر پی ڈی پی کی قیادت میں ، احتجاجی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پارٹی کیڈر جموں میں پارٹی ہیڈ آفس کے باہر جمع ہوئے اور ’’بی جے پی شرم کرو ۰۰۰۰جیسے نعرے بلند کیے‘‘۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالحمید چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا احتجاج شہر میں ریلائنس ریٹیل اسٹورز کھولنے کے خلاف بلایا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئے آؤٹ لیٹس چھوٹے کاروباریوں کو بری طرح نقصان پہنچائیں گے اور ان کے پرانے خاندانی کاروبار کو تباہ کردیں گے۔پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر یو ٹی کے باہر کے لوگوں کے لیے فروخت کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ایکسائز پالیسی کے تحت شراب کے کاروبار کے ٹھیکے جموں و کشمیر سے باہر کے لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کان کنی کے ٹھیکے سمیت تمام بڑے منصوبے بیرونی لوگوں کو الاٹ کیے گئے ہیں۔پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری امریک سنگھ رین نے کہا کہ جموں میں ریلائنس اسٹورز کے متعارف ہونے سے ہزاروں تھوک فروشوں کے ساتھ ساتھ خوردہ فروشوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے جن سے خاندان کے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی بی جے پی کو جموں میں ریلائنس سٹور کھولنے اور چھوٹے تاجروں کی روزی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔احتجاج میں شامل ہونے والوں میں پی اے سی ممبر محمد قریشی ، نائب صدر خواتین ونگ سرجیت کور ، بلبیر سنگھ اسٹیٹ سیکرٹری ، ای پیٹر اسٹیٹ سیکریٹری ، رنبیر سنگھ مانگا ، چودھری پرویز وفا ، وریندر سنگھ ، تاج ڈار ، ندیم خان ، ہرمیت سنگھ ، ماجد شاہ ، نوین شرما ، دلیپ بارو ، نریندر شرما ، رجت رندھاوا اور دیگر رہنماشامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا